0

چیچہ وطن، دشمنی کی رنجش کی بناء پر شادی والا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا

ساہیوال ( یو پی اے) چیچہ وطنی تھانہ صدر کے علاقہ چک 42 بارہ ایل میں دشمنی کی رنجش کی بناء پر شادی والا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا گھر آیا مہمان قتل تفصیلات کے مطابق مقتول اصغر علی اپنی بھانجیوں کی شادی میں شرکت کے لیے 42 بارہ ایل میں آیا ہوا تھا کہ چند روز قبل مقتول کے بھانجے نعمان کی اسی گاؤں کے لیاقت علی سے کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی

لیاقت علی وقوعہ کے روز مسلح ہوکر ہمراہ اپنے چھ ساتھیوں کے نعمان کے گھر آ گیا آتے ہی ملزمان نے مقتول اصغر کو پسٹل کے بٹ مارے اور بری طرح تشدد کیا جس سے اصغر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ کہ نعمان گھر پر موجود نہ تھا قتل کرنے کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے تھانہ صدر چیچہ وطنی نے قتل کی ایف آئی آر مقتول کے بہنوئی کی مدعیت میں درج کر لی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں