0

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود رانا کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

ساہیوال( یو پی اے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود رانا کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ ،سپرنٹنڈنٹ جیل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا،

جوڈیشنل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس احمد خالد بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے خواتین وارڈ،جیل ہسپتال،نو عمر وارڈ،بارکوں،فیکٹری اور حفظ کلاس کا وزٹ کیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے کچن کا بھی معائنہ کیا اور کھانے کے معیارکو سراہا اور نظم و ضبط کی تعریف کی اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر ایڈیشنل سیشن جج نے اطمینان کا اظہار کیا اور معمولی جرائم میں ملوث 33 اسیران کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں