ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال پولیس تھانہ غازی آباد کی کاروائی منشیات فروش گرفتار، 1 کلو سے زائد چرس برآمد ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے
اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ غازی آباد سب انسپکٹر خلیل احمد نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبدالجبار کے قبضہ سے 1200 گرام چرس برآمد کر کےملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

