ساہیوال ( یو پی اے) وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے ساہیوال کے علاقہ ڈسپنسری روڈ، پیپلز کالونی اور غوثیہ کالونی کے مکینوں کے لیے گندے پانی کے تالاب کو ختم کر کے اس مقام پر خوبصورت پارک تعمیر کرنے کی منظوری دے دی انہوں نے یہ اعلان علاقہ مکینوں کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے
انہوں نے کہا کہ گندے پانی کے تالاب کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کا فوری نوٹس لیا گیا اور اب اس جگہ کو پارک میں تبدیل کر کے بچوں اور بزرگوں کے لیے تفریحی سہولت مہیا کی جائے گی منظوری کے اعلان پر علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے وفاقی وزیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اس موقع پر شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، خوشحالی اور ساہیوال کی بہتری کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی بعد ازاں وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ نے سٹی بند روڈ پر ایک ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا
جس میں معززینِ شہر، تاجران اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی انتظامیہ کے مطابق ریسٹورنٹ میں شہریوں کو عربی، چائنیز، پاکستانی، ترکش اور کانٹینینٹل طرز کے معیاری کھانے ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے کاروباری منصوبے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں اور معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

