ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال ہڑپہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین حادثہ کے جائے موقع پر تاخیر سے پہنچنے پر ایس ایچ او تھانہ ریلوے اسٹیشن ساہیوال کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا جبکہ حادثہ ٹرین کے ڈرائیور اشرف فائر مین اسرار اور انچارج گارڈ حبیب الرحمان کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی اوور شوٹ ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی تھی
جس کے نتیجہ میں مال گاڑی کی سات بوگیاں اور ایک انجن پٹری سے اتر گئے تھے یہ حادثہ اس وقت پیش ایا جب مال گاڑی کو پیچھے سے انے والی بزنس ایکسپریس وے دینے کے لیے اسے لوپ لائن پر لے جایا گیا اور سگنل ریڈ کر کے اس مال گاڑی کو ہڑپہ ریلوے اسٹیشن پر رکنے کا سگنل دیا گیا لیکن ڈرائیور فائر مین اور انچارج گارڈ کو اس بات کا علم نہ ہو سکا اور گاڑی تیز رفتاری سے چلاتے رہے یہاں تک کہ گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی حادثے کے بعد ڈی ایس ریلوے ملتان اپنے عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے تباہ شدہ انجن کو اپنی نگرانی میں مین لائن سے کرین کے ذریعے اٹھوا کر سائڈ پر کیا
اور مین لائن بحال کر کے ٹریفک بھی بحال کرا دی تھی 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک پٹڑی سے اتر جانے والی سات بوگیوں کو ریلوے لائن سے اٹھانے کا کام جاری ہے

