0

سٹوڈنٹس کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات بارے آگاہی دی جائے ،ڈاکٹر سیف

ساہیوال ( یو پی اے) ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے کہا کہ تمباکو نوشی کینسر، دل کی بیماریوں اور فالج جیسی متعدد بیماریوں کا باعث بنتی ہے انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ سٹوڈنٹس کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے تاکہ نئی نسل کو تمباکو نوشی جیسی سرگرمیوں سے بچایا جاسکے وہ کمشنر آفس ساہیوال میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام’تمباکو سے پاک ہمارے شہر‘ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے

اجلاس میں ایس ڈی سی او پیرافورس نعمان قیصر، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، منسٹری آف ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کے نمائندگان اور مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے کہا کہ کسی تعلیمی ادارے کا سربراہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی اور متعلقہ شخص کو اپنے سکول کالج سے باہر نکال سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کے اندر اور باہر “تمباکو نوشی قانونا جرم ہے” کے سائن بورڈ لگائے جائیں اجلاس میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں تمباکو نوشی سے ہر سال50لاکھ افراد موت کا شکار ہوتے ہیں پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار ایک سو افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کا شکار ہوتے ہیں

اجلاس میں بتایا گیا کہ شیشہ یا حقہ بھی اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا سگریٹ نوشی شیشے ک کے حقے کا پائپ چونکہ دوسرے افراد بھی استعمال کررہے ہوتے ہیں جس سے ٹی بی، ہیپاٹائیٹس اور دیگر متعدی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں