0

ساہیوال مہیں مقابلہ باڈی بلڈنگ ساہیوال ڈویژن کا انعقاد کیا گیا

ساہیوال ( یو پی اے ) مقابلہ باڈی بلڈنگ ساہیوال ڈویژن کا انعقاد ساہیوال آرٹس کونسل میں ہوا باڈی بلڈنگ کے مقابلے چوھدری ندیم کی زیرصدارت میں 54 تن سازوں نے شرکت کی مقابلے کے کامیاب تن ساز امیدواروں میں مہمان خصوصی فیڈرل منسٹر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر عمران احمد شاہ اور قائمہ کمیٹی پنجاب کے چیئرمین ایم پی اے ملک ارشد نے ایک لاکھ ساٹھ ہزار کے نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں

مقابلہ مسٹر ڈسٹرکٹ و ڈویژن کا ٹائیٹل شہروز نے اپنے نام کیا مسٹر جونیئر ڈسٹرکٹ ڈویژن کا ٹائیٹل محمد زبیر صدیق نے جیتا ماسٹر ڈسٹرکٹ و ڈویژن کا ٹائیٹل سیعد احمد کے نام رہا فزیک ڈسٹرکٹ و ڈویژن کا مقابلہ قدرت اللہ خان نے جیتا باڈی بلڈنگ مقابلے میں ججنگ کے فرائض سابق مسٹر پاکستان و صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ارشد مغل ‘ عمران قریشی’ مظفر علی’ بلال شوکت’ عمر بھٹی’ خرم بٹ’ اور شیخ محسن جاوید نے ادا کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں