0

نوجوانوں کو ہنر مند بنائے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا .کمشنر ساہیوال

ساہیوال ( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی پاکپتن میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ تعمیر کروانے کی یقین دہانی مقامی صنعتوں کو فروغ دے کر ہی بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے انتظامیہ صنعت کاروں کو نئی صنعتوں کے قیام میں بھرپور مدد فراہم کرے گی کمشنر کی پاکپتن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات وفد کی سربراہی صدر پاک پتن چیمبر عظمت محمود چشتی کر رہے تھے۔

کمشنر ساہیوال نے یقین دلایا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ کے لیے نوجوانوں کی سکلز ڈیویلپمنٹ کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنائے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا اس لیے سکل ڈیویلپمنٹ کے لیے چیمبر بھی آگے آئے اور انہیں مختلف شعبوں میں ہنرمند بنائے انہوں نے پاک پتن میں چیمبر کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے ضلع پاک پتن میں صنعتوں کے قیام کی رفتار مزید تیز ہوگی اجلاس میں وفد نے پاک پتن شہر کو درپیش مختلف مسائل کے حل کا بھی مطالبہ کیا

جن میں ڈی پی ایس کی بہتری، مختلف ضلعی کمیٹیوں میں چیمبر کی نمائندگی، دربار بابا فرید پر ایکسیلیٹر کی تنصیب اور آفیسرز کلب میں نئی ممبرشپ دینا شامل ہے کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈی پی ایس کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے اور خود سکول کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں