ساہیوال ( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن کے جاری ترقیاتی پروگرام کا جائزہ اجلاس تمام سکیموں پر کام کی رفتار تیز کر کے انہیں ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ان تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ جاری سکیموں کے کام کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ بھی جاری رکھی جائے میونسپل افسران کو ہدایت اجلاس میں چیف آفیسر شیخ اشفاق احمد اور میونسپل آفیسرز محمد وقاص اکرم اور ندیم صفدر کی بھی شرکت
اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال میں 21 کروڑ 27 لاکھ روپے کی لاگت سے 10 ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جا رہی ہیں جبکہ دیپال پور بازار، مزدور پلی لیاقت چوک اور فرنیچر بازار میں ڈرینز کی تعمیر اور ٹف ٹائل لگانے کے کام پر 6 کروڑ 44 لاکھ 70 ہزار روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے جن پر کام جاری ہے جناح چوک سے لیاقت چوک تک ڈرین بنانے کا کام واسا کی طرف سے سیوریج لائن ڈالنے کی وجہ سے رکا ہوا ہے کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے جاری منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو روزانہ کی بنیاد پر حل کرنے اور واسا حکام سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی
انہوں نے مکمل ہونے والے منصوبوں کے کنٹریکٹرز کو بلوں کی ادائیگی کرنے کی بھی ہدایت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ کارپوریشن شہر کی اہم شاہراہوں پر نئی سٹریٹ لائٹس لگانے اور موجودہ کی مرمت کرنے کے ایک بڑے منصوبے پر بھی عمل پیرا ہے جس سے شہریوں کو سفر میں آسانی ہو گی

