0

غیر قانونی بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں،ڈاکٹر طاہر

ساہیوال( یو پی اے) سیکرٹری زراعت اور ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب کی ہدایات پر محکمہ زراعت پنجاب کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر طاہر جاوید کی زیر نگرانی سیڈ انسپکٹرز ڈاکٹر محمد اسلم اور محمد عرفان شاد نے بہاریہ مکئی ہائبرڈ بیج کی فروخت کی مانیٹرنگ کی دورانِ انسپکشن بغیر لائسنس بیج فروخت کرنے اور بلیک مارکیٹنگ کی متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں تحصیل ساہیوال میں مجموعی طور پر 15 انسپکشنز کی گئیں، بغیر سیڈ لائسنس بیج فروخت کرنے پر 3 سیڈ ڈیلرز کے خلاف قلندرے تیار کیے گئے، ایک دکان سیل جبکہ دو دکانوں میں موجود بیج سیل کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران 142 تھیلے بیج ضبط کیے گئے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 21.30 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اسی طرح چیچہ وطنی میں غلہ منڈی کسووال کے دوران دو ڈیلرز بلیک مارکیٹنگ اور بغیر لائسنس بیج فروخت کرتے ہوئے پائے گئے، جن سے 2,06,600 روپے مالیت کا بیج ضبط کیا گیا جبکہ متعلقہ قلندرے عدالت میں پیش کرنے کے لیے تیار کر لیے گئے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر طاہر جاوید نے اس موقع پر کہا کہ غیر معیاری اور غیر قانونی بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائیں گی تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے اور کاشتکاروں کو معیاری بیج کی مناسب نرخوں پر فراہمی کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں