ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال تھانہ یوسف والا کے نواحی گاؤں چک نمبر56 فائیو ایل قادرآباد میں پٹھان سیکیورٹی گارڈ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ یوسف والا موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش اپنے قبضے میں لے کر انویسٹی گیشن شروع کر دی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی قتل ہونے والے سکیورٹی گارڈ کی شناخت عمر خان ولد عبداللہ خان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا جاتا ہے تاحال قتل ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی
ذرائع کے مطابق مقتول گزشتہ چھ سال سے اپنے بھائی لال خان کے ہمراہ گاؤں میں سیکورٹی گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا گزشتہ رات تین بجے تک اس کا رابطہ اپنے بھائی لال خان کے ساتھ تھا مگر اس کے بعد رابطہ قائم نہ رہ سکا اگلی صبح اس کی لاش کھیتوں میں پڑی ہوئی ملی جسے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اس کے بھائی کے حوالے کردی ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

