ساہیوال ( یو پی اے) نبیہہ نرسنگ بلاک کا افتتاح کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق منٹگمری یونیورسٹی ساہیوال میں نبیہہ نرسنگ بلاک کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی جس کے چیف گیسٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال عثمان ٹیپو تھے تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا اس کے بعد نعت شریف اور قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد تقریب کے میزبان چیئرمین منٹگمری یونیورسٹی اف ساہیوال چوہدری وحید الحق نے چیف گیسٹ ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو اور دیگر تمام آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا چوہدری وحید الحق نے ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو کو ان کی شہر کی سکیورٹی اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا کہ ان کی شہر میں پوسٹنگ کے بعد جرائم کی شرح میں کمی واقعہ ہوئی ہے اور ان کے حکم کے مطابق تمام پولیس افسران فرض شناسی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں
اس موقع پر اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو شیلڈز دی گئیں اس کے علاوہ سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری طاہر رؤف سابق چیئرمین یونین کونسل ساجد نعیم ہیپی سابق صدر چیمبر اف کامرس کاشف ریاض کنٹرولر بورڈ ساہیوال رانا نوید عظمت شیخ طارق سجاد ایڈوکیٹ سیکرٹری انفارمیشن ڈسٹرکٹ بار ساہیوال ممبر ایگزیکٹو باڈی پریس کلب ساہیوال ڈی ایس پی ٹریفک مرزا تنویر بیگ کو بھی شیلڈز سے نوازا گیا آخر میں تقریب کے چیف گیسٹ ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ساہیوال میں تعیناتی سے لے کر اب تک پوری کوشش کر رہا ہوں کہ شہر میں جرائم کی شرح کو کم کروں اور کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور ہر حقدار کو اس کا حق دلا سکوں میں روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کرتا ہوں اور اس کے علاوہ تھانہ جات کی سطح پر بھی کھلی کچہری کرتا ہوں اور سرپرائز وزٹ بھی تھانہ جات کے کرتا ہوں تاکہ کسی جگہ بھی کسی مظلوم اور حقدار کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو اور سکیورٹی کے حوالے سے بھی میں نے سخت احکامات جاری کیے ہیں اس میں جمعہ کی نماز جن مساجد میں ہوتی ہیں وہاں سکیورٹی کا پورا خیال رکھا جاتا ہے اور اتوار کو تمام چرچز پر بھی مکمل سکیورٹی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے تمام شہریوں کے لیے ہر وقت میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں جس پہ تقریب میں موجود تمام حاضرین نے ان کی ان کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ساہیوال میں اسی طرح ہر مظلوم کی دادرسی ہوتی رہے گی اور امن قائم رہے گا

