0

70 لاکھ روپے سے زائد کے چوری موبائل فون اصل مالکان کے حوالے

ساہیوال ( یو پی اے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کے اعتماد کی بحالی میں اہم پیش رفت 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چوری اور گمشدہ موبائل فون اصل مالکان کے حوالے چوری اور گمشدہ موبائل فونز کی واپسی شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے کی جانب اہم قدم ہے ڈی پی او ساہیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں منعقدہ تقریب کے دوران ماہ جنوری اور فروری میں ٹریس ہونے والے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 170 عدد موبائل فونز ان کے اصل مالکان کے حوالے کیے تقریب میں امن کمیٹی کے ممبران، صحافی برادری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور بڑی تعداد میں موبائل فونز کی برآمدگی اور ان کی اصل مالکان کو حوالگی کو سراہا۔

اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ چوری اور گمشدہ موبائل فونز کی واپسی شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے کی جانب پہلا عملی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب پولیس اور بالخصوص ساہیوال پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں