ساہیوال(یو پی اے) ڈی پی او ساہیوالعثمان ٹیپو نے گلشن علی ہاؤسنگ سکیم میں منعقدہ تقریب کے دوران تھانہ غلہ منڈی پولیس کی کامیاب کارروائیوں میں ریکور کیے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 26 مویشی، 70 واٹر پمپ اور 5 موٹر سائیکل اُن کے اصل مالکان کے حوالے کیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور مسروقہ املاک کی برآمدگی ساہیوال پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور پولیس عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معزز شہریوں اور صحافی برادری نے بھی شرکت کی اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا جبکہ مالکان نے اپنی قیمتی املاک واپس ملنے پر ساہیوال پولیس کا شکریہ ادا کیا
۔ فرحان عنایت نمائندہ نمائندہ یو پی اے

