0

حکومتی پالیسی پر سختی سے عملددرآمد یقینی بنایا جائے گا،کمشنر ساہیوال

ساہیوال ( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ انتظامیہ ناپ تول اور پرائس کنٹرول نظام میں لائی اور مارکیٹوں میں اوورچارجنگ ہرگز برداشت نہ کرے انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے تحفظ اور حکومتی پالیسی پر سختی سے عملددرآمد یقینی بنایا جائے گا

وہ اپنے دفتر میں ناپ تول، پرائس کنٹرول اور چرچز کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں اے سی جنرل غلام حسین بھٹی، ڈی او انڈسٹریز عاطف رضا میر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ ناپ تول، پرائس کنٹرول اور رجسٹریشن کے معاملات میں شفافیت اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ مؤثر مانیٹرنگ سے نہ صرف عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ مارکیٹوں میں استحکام بھی آئے گا

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور باقاعدگی سے رپورٹ پیش کریں اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او انڈسٹریز عاطف رضا میر نے بتایا کہ ضلع بھر میں ناپ تول کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے باقاعدہ انسپکشن، جرمانوں اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے انہوں نے بتایا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مارکیٹوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ اوورچارجنگ اور کم تولنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اجلاس میں چرچز کی رجسٹریشن کے عمل پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق تمام رجسٹریشن کیسز کو میرٹ پر نمٹایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں