ساہیوال ( یو پی اے) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات پرضلع ساہیوال میں رمضان المبارک کے دوران 120سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں پر نمازِ تراویح کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا جبکہ افسران و جوانوں کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کی گئیں ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپوخود فیلڈ میں موجود مختلف مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ کیا
اور سیکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا انہوں نے اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ساہیوال پولیس کی رمضان المبارک میں نمازِ فجر کے موقع پر بھی ضلع بھر کی مختلف مساجد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی پولیس افسران و جوان عبادت گزاروں کے تحفظ کے لیے الرٹ اور متحرک، فرائض بخوبی سرانجام دیتے رہے

