ساہیوال ( یو پی اے) چیچہ وطنی نیو غلہ منڈی میں بسم اللہ کاٹن فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ تقریباً صبح 6 بجے کے قریب لگنے کا واقعہ پیش آیا
جہاں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گودام میں پڑی جنس جل کر خاکستر ہو گئی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بلائی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا أوپر والی منزل میں فیملی موجود تھی جس کو باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا
امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا، لیکن آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے مالک کا تقریبا ایک کروڑ روپے کا نقصان بتایا جا رہا ہے

