0

ساہیوال تھانہ یوسف والا میں آر پی او ساہیوال ایاز سلیم کی جانب سے کھلی کچہری

ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال تھانہ یوسف والا میں آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کی جانب سے کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے گئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “انصاف دہلیز پر” کے مطابق عوام کو بروقت ریلیف اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم کی جانب سے تھانہ یوسف والا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،

جس میں مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کو فرداً فرداً سنا گیا اور ان کی درخواستوں پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے اس موقع پر شہریوں کو یقین دہانی کروائی گئی کہ تمام مسائل کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مقررہ وقت کے اندر حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو براہِ راست پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے مسائل فوری طور پر حل ہو سکیں اور پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کی خدمت، ان کے مسائل کے فوری حل اور انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں