0

ساہیوال،غیر منظور شدہ سیپٹک ٹینکس کی تعمیر پر فوری طور پر پابندی عائد

ساہیوال ( یو پی اے) ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ضلع بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر منظور شدہ سیپٹک ٹینکس کی تعمیر پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ سات روز تک مؤثر رہے گا جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کوئی بھی فرد یا ادارہ حکومت پنجاب اور متعلقہ لوکل اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ ایس او پیز، بلڈنگ بائی لاز اور ماحولیاتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کیے بغیر سیپٹک ٹینک کی تعمیر، تنصیب، ترمیم یا اس سے متعلق کسی بھی قسم کی سرگرمی انجام نہیں دے سکے گا

اسی طرح عمارتوں کی تعمیر سے متعلق کوئی بھی کام منظور شدہ نقشہ جات اور قواعد و ضوابط کے بغیر نہیں کیا جا سکے گا ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اور شہر میں غیر قانونی و غیر معیاری تعمیرات کی حوصلہ شکنی ہے خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں