ساہیوال ( یو پی اے) وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستہ رویہ اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے فروغ کے حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم کی زیر صدارت ریجنل ٹریننگ سنٹر آر پی او آفس ساہیوال میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ریجن بھر کے افسران نے شرکت کی جنہیں عوام الناس کے ساتھ بہترین رویہ اپنانے، پیشہ ورانہ اخلاقیات کو فروغ دینے اور پولیس سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی ہدایات جاری کی گئیں
انہوں نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ تھانوں اور دفاتر میں آنے والے ہر شہری اور سائل کو “سر صاحب” کہہ کر مخاطب کیا جائے تاکہ عزت و تکریم کے کلچر کو فروغ دیا جا سکے اور شہری خود کو باعزت محسوس کریں

