0

کری روڈ، اسلام آباد پر دانش سکول (بوائز و گرلز) کے قیام کا باضابطہ اعلان

ساہیوال ( یو پی اے ) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے تعلیمی ویژن کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونہار اور مستحق طلبہ و طالبات کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی کا ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے کری روڈ، اسلام آباد پر دانش سکول (بوائز و گرلز) کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے،

جہاں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک اکیڈمک سیشن 2026 کے لیے داخلوں کا آغاز 26 جنوری سے ہو چکا ہے اس اقدام کا مقصد باصلاحیت مگر وسائل سے محروم بچوں کو جدید تعلیمی سہولیات، معیاری تدریس اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں داخلے کے طلبہ و طالبات کے والدین کمشنر آفس میں اے سی (جنرل) غلام حسین کے دفتر سے داخلہ فارم حاصل کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں