ساہیوال ( یو پی اے) پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے زیر اہتمام پراسیکیوٹرز اور پولیس افسران کے خصوصی تربیتی کورسز کا اختتامی دن ، منشیات کے مقدمات کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹرز اور تفتیشی پولیس افسران کو متعلقہ قوانین ، تفتیشی مراحل اور ٹرائل کے متعلق خصوصی لیکچرز دیئے،تربیتی ورکشاپ سے سینئر قانون دان بابر سلطان اور پراسیکیوٹرزنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی کورسز کا مقصد افسران کی پیشہ وارانہ امور میں بہتری لانا ہے ،سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوانے کیلئے مقدمات کی مکمل تیاری اور موثر پیروی یقینی بنا کر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی پولیس و دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے اقدامات تیز کیا جا سکیں
واضح رہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کے وژن “انصاف سب کے لئے و قانون کی بالادستی” کے تحت سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن سلمان غنی کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر کے پراسیکیوٹرز اور پولیس تفتیشی افسران کے لئے تربیتی کورسزکرائے جا رہے ہیں جن میں قتل، جنسی زیادتی اور منشیات کے مقدمات کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹرز اور تفتیشی پولیس افسران کو متعلقہ قوانین ، تفتیشی مراحل اور ٹرائل کے متعلق خصوصی تربیت دی گئی۔سینئر قانون دان اور پراسیکیوٹرز نے اپنے علم و تجربے کی روشنی میں لیکچر دیئے اور سوال و جواب کے سیشن کے دوران افسران نے اپنے اپنے تجربات شیئر کئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ساہیوال شاہ دین ڈھڈی او ران کی ٹیم نے تربیتی کورس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے

