0

ساہیوال ، 60 سالہ شخص نے بیماری سے تنگ ہو کر ٹرئن کے نیچےآ کر خودکشی کر لی

ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک 60 سالہ شخص وسیم نے بیماری سے تنگ ہو کر علامہ اقبال ایکسپریس کے نیچےآ کر خودکشی کر لی خودکشی کرنے والے نے اپنی جیب میں کاغذ لکھ کر رکھا ہوا تھا جس پر تحریر تھا کہ میں اپنی مرضی سے بیماری سے تنگ آکر خودکشی کر رہا ہوں میرے مرنے کے بعد میری لاش میری بیوی کے حوالے کر دی جائے

بتایا گیا ہے کہ متوفی وسیم 15 سال سے بیمار تھا جس سے وہ تنگ آگیا تھا اس کی بیوی کے مطابق وہ رات کو اٹھ کر چیختا تھا کہ میں مر کیوں نہیں جاتا رات کو جاگتا رہتا تھا اس کا علاج جاری تھا متوفی کے دو بیٹے تھے جو بیرون ملک مقیم ہیں پولیس ریلوے نے لاش کو قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے

اس کی وصیت کے مطابق اس کی بیوی اور رشتہ داروں کو اطلاع کر دی گئی ہے جو لاش لینے کے لیے ہسپتال پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں