0

پاکستان ریلوے نے پاک بزنس ایکسپریس کو عارضی طور پر معطل کر دیا

ساہیوال ( یو پی اے) پاکستان ریلوے نےبغیر وجہ بتائے لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے

ٹرین کو عارضی طور پر بند کرنے کی اطلاع مسافروں کو نہ مل سکی جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی وجہ سے مسافروں کا رش نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے اور جن مسافروں کی پاک بزنس ایکسپریس میں ریزرویشن تھی انہیں کسی دوسری ٹرین میں جگہ دی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں