ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال بیرون لاری اڈا کے نزدیک 9 ایل کینال میں ایک 50 سالہ شخص کے نہر میں ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر موقع پر پہنچ گئی
عینی شاہد کے مطابق ایک نامعلوم شخص پاوں سلپ ہونے کی وجہ سے نہر میں گر کر ڈوب گیا ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ریسکیو ٹیم کی جانب سے انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ قائم کر کے سرچنگ آپریشن شروع کر دیا گیا
سکوبا ڈائیونگ اور لائن سرچ ٹیکنیک سے ڈوبنے والے شخص کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک ڈوبنے والے شخص کی لاش نہیں ملی

