0

ساہیوال، آر پی او محمد ایاز سلیم کا ڈی پی او عثمان ٹیپو کے ہمراہ سہولت بازار کا دورہ

ساہیوال ( یو پی اے) آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم نے ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے ہمراہ ساہیوال میں قائم سہولت بازار کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی اقدامات کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا تاکہ خریداری کے لیے آنے والے شہری بلا خوف و خطر سہولت بازار سے استفادہ کر سکیں

آر پی او محمد ایاز سلیم کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران عوامی مقامات خصوصاً سہولت بازاروں میں رش بڑھ جاتا ہے، لہٰذا سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سہولت بازار میں شہریوں کی سہولت اور تحفظ کے پیش نظر جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے جبکہ بازار کے اطراف موثر گشت کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں