0

ساہیوال ،پولیس کی مؤثر کارروائی مانی گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ارکان گرفتار

ساہیوال (یو پی اے) تھانہ سٹی ساہیوال کی مؤثر کارروائی عمران عرف مانی گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ارکان گرفتار 6 لاکھ پچاس ہزار مالیت کا مال مسروقہ برآمد ،اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ڈی پی او ساہیوال محمدعثمان ٹیپو کے احکامات پر ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

اسی سلسلہ میں تھانہ سٹی ساہیوال پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث عمران عرف مانی گینگ کے سرغنہ اور اس کے ساتھیوں توقیر، داؤد اور زین کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا

برآمدہ مالِ مسروقہ میں طلائی زیورات، نقدی رقم، موبائل فونز اور مویشی شامل ہیں۔ تمام برآمد شدہ اشیاء قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں