ساہیوال ( یو پی اے) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا تھانہ غازی آباد سرپرائز وزٹ ایس ایچ او تھانہ غازی آباد معطل وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے تحت عوام الناس کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اور ناروا سلوک اپنانے پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ غازی آباد سب انسپکٹر خلیل احمد کو معطل کر دیا،
جبکہ سب انسپکٹر محمد کاشف کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیاگیا ڈی پی او ساہیوال کی جانب سے واضح پیغام: عوام کے ساتھ غیر اخلاقی یا ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں ہوگا

