0

ساہیوال پولیس تھانہ کمیر کی مؤثر کارروائی 11 مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار

ساہیوال (یو پی اے) ساہیوال پولیس تھانہ کمیر کی مؤثر کارروائی 11 مقدمات میں ملوث دو گروہوں کے ملزمان گرفتار، 10 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 11 موٹر سائیکلیں برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ کمیر شکیل احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 11 مختلف مقدمات میں ملوث دو گروہوں کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 10 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 11 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں متاثرہ شہریوں نے ساہیوال پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں