0

ڈی پی او ساہیوال کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈائون جاری

ساہیوال( یو پی اے) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی زیر قیادت ساہیوال پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈائون جاری ہے تھانہ نورشاہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 3مسلح ملزمان نورشاہ یوسف والاروڈ نزد چاند برکس ایک شہری سے موٹرسائیکل اور پرس چھین کر فرار ہو گئے ہیں

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ نورشاہ نے پل بارشن نورشاہ روڈ 65اے جی ڈی پر فوری ناکہ بندی کر دی اسی دوران یوسف والاکی جانب سے آنے والی موٹرسائیکل کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی تعاقب کے دوران موٹرسائیکل گرنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی

پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت اکا دکا ہوائی فائر کیےکچھ دیر بعد ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد سرچ کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ریکارڈ یافتہ ملزم خالد ولد یوسف سکنہ ٹھٹھہ مانک نورشاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جو ضلع ساہیوال اور اوکاڑہ کے 15 سے زائد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ملزم ہے جس کے 2 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ملزم خالد ولد یوسف کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بندوق 12 بور، چھینا گئی موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ زخمی ملزم کو علاج معالجہ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں