0

کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا تفصیلی دورہ کیا

ساہیوال( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ساہیوال کا تفصیلی دورہ کیااسسٹنٹ کمشنر جنرل غلام حسین بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے دورے کے دوران کمشنر نے ادارے کی عمارت اور بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا انہوں نے بچوں کے بیڈ رومز، پلے ایریا، کلاس رومز، میس، کچن، لانڈری اور سٹور رومز کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی، نظم و ضبط اور حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں

اس موقع پر انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو عدنان لقمان نے ادارے کے انتظامی امور، بچوں کی کفالت، تعلیم و تربیت اور بحالی کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ایڈمن بلاک کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کمشنر نے بچوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے ہدایت جاری کی کہ بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے باقاعدہ گیمز کا انعقاد کیا جائے

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں لائبریری کے قیام کے حوالے سے بھی احکامات جاری کیے تاکہ بچوں میں مطالعہ کا شوق پیدا ہو۔کلاس روم کے دورے کے دوران ایک بچے کی بہترین ہینڈ رائٹنگ اور ذہانت کا مظاہرہ دیکھ کر کمشنرڈاکٹر آصف طفیل نے اسے انعام بھی دیا اور دیگر بچوں کو بھی محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بے سہارا اور ضرورت مند بچوں کو محفوظ اور باعزت ماحول فراہم کیا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں