0

ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال نے تحصیل ساہیوال کے مرکز کمیر کا دورہ کیا

ساہیوال( یو پی اے) ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال چوہدری شہباز اخترنے تحصیل ساہیوال کے مرکز کمیر کا دورہ کیا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاویداسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم، اے او عبدالقیوم اورایس ایف اے تنویرافضل بھی ان کے ہمراہ تھے دورے کے دوران انہوں نے چک نمبر108/9L، 112/9L اور113/9L میں کاشتکاروں کو الاٹ کیے جانے والے زرعی طور پر موزوں پلاٹس کا معائنہ کیا انہوں نے چک نمبر 112/9L میں ربیع گندم کے ماڈل فارم کا بھی دورہ کیا اور فصل کی حالت اور زرعی طریقہ کار کا جائزہ لیا

انہوں نے چک نمبر105/9L اور 131/9L میں اگائی گئی ابتدائی کپاس کی فصل کا معائنہ کیا اور کاشتکاروں سے ملاقات کی ملاقات کے دوران چوہدری شہباز اختر نے کاشتکاروں کو درپیش زرعی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور بروقت زرعی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو بالخصوص کپاس کی فصل کے بہتر انتظام کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ رہنمائی اور مشاورتی خدمات فراہم کی جائیں تاکہ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں