ساہیوال(یو پی اے) سی سی ایم ریلوے نے ایک مرتبہ پھر کراچی ایکسپریس کو تا حکم ثانی کینسل کر دیا اج لاہور سے کراچی جانے والی 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس روانہ نہ ہو سکی جبکہ کل جمعہ کے دن بھی کراچی سے لاہور انے والی 15 اپ کراچی ایکسپریس نہیں ائے گی اس طرح کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو کسی دوسری ٹرین میں سوار کیا جائے گا ریلوے حکام کے ان فیصلوں سے ایڈوانس بکنگ کروانے والے مسافر سخت پریشان ہیں انہیں اس وقت پتہ چلتا ہے کہ ٹرین کینسل ہو گئی ہے جب وہ اسٹیشنوں پر پہنچ کر اس ٹرین کو تلاش کر ہوتے ہیں جس ٹرین میں ان کی ریزرویشن ہوتی ہے
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ریزرویشن کروانے والے مسافروں کا ٹکٹ پر موبائل نمبر درج ہوتا ہے لیکن انہیں ٹرین کینسل ہونے کی اطلاع نہیں دی جاتی اور نہ ہی جہاں ان کینسل ہونے والی ٹرینوں کے سٹاپ ہیں وہاں پر بھی آے والے مسافروں کو اسٹیشنوں پر پہنچنے کے باوجود اطلاع نہیں دی جاتی اور نہ ہی لاؤڈ سپیکر پر کینسل ہونے والی ٹرین کا اناؤنسمنٹ کیا جاتا ہے ان حالات میں مسافر سخت پریشان ہیں کہ پاکستان ریلوے آئے دن ٹرینوں کو کینسل کر رہی ہے اور مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں رہا پہلے ٹرین گھنٹوں تاخیر سے مسافروں کو منرل مقصود پر پہنچتی تھی مگر اب تو ریل گاڑی کا پہیہ چلنے سے بھی قاصر ہو گیا ہے

