0

تعمیراتی کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،کمشنر ساہیوال کی ہدایت

ساہیوال( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت شہر میں جاری منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی جس میں اندرون اور بیرون جنرل بس سٹینڈز، جی ٹی روڈ سے ملحقہ بس ٹرمینل اور سلاٹر ہاؤس کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن افسران نے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی

کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ زیر تعمیر جنرل بس سٹینڈز میں اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور پاکپتن شریف جانے والی بسوں کے لیے الگ الگ جگہ مختص کی جائے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ بس سٹینڈ میں ٹکٹ کاؤنٹر، کینٹین، سی سی ٹی وی کیمروں پر مشتمل کنٹرول روم، کشادہ انتظارگاہ، خواتین و حضرات کے لیے علیحدہ واش رومز، پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کے لیے واٹر کولر اور فلٹریشن پلانٹ کی سہولت لازمی فراہم کی جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہری جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں مزید برآں جنرل بس سٹینڈ میں اضافی سہولیات کی فراہمی کے لیے آر ٹی اے سیکرٹری سے بھی معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی

کمشنر نے ہدایت کی کہ سلاٹر ہاؤس میں ویٹرنری ڈاکٹر کے لیے علیحدہ کمرہ (ڈاکٹر روم) اور جانوروں کو باندھنے کے لیے مناسب و محفوظ جگہ کا باقاعدہ انتظام کیا جائے تاکہ صفائی اور حفظانِ صحت کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو معیاری اور جدید سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں