0

ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال چوہدری شہباز کا مرکز برج والا ساہیوال کا دورہ

ساہیوال( یو پی اے) ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال چوہدری شہباز اختر کا مرکز برج والا ساہیوال کا دورہ ڈاکٹر طاہر جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈاکٹر محمد اسلم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے چک نمبر 65-5L اور 82-5L میں کاشتکاروں کو الاٹمنٹ کے لیے زرعی طور پر موزوں پلاٹس کا معائنہ کیا

بعد ازاں انہوں نے چک نمبر 65-5L، 64-5L، 71-5L، 72-5L اور 81-5L میں اگیتی کپاس کی فصل کا جائزہ لیا، جہاں کاشتکاروں سے ملاقاتیں کیں چوہدری شہباز اختر نے کسانوں کو درپیش اہم زرعی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا اور کپاس کی بروقت کاشت کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رہنمائی فراہم کریں، خصوصاً کپاس کی فصل کے بہتر انتظام کے حوالے سے، تاکہ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں