ساہیوال( یو پی اے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ضلع بھر میں جاری انسدادِ ڈینگی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی، فیلڈ سرگرمیوں اور ہاٹ اسپاٹس پر کی جانے والی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی اقدامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام محکمے باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنائیں انہوں نے سرویلنس، ان ڈور و آؤٹ ڈور سپرے اور آگاہی مہم کو مزید تیز کرنے کی تاکید کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) رانا اورنگزیب، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد طاہر چوہدری سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے واضح کیا کہ فیک ہاٹ اسپاٹ ٹیگنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، متعلقہ ٹیمیں باقاعدگی سے فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ ڈینگی لاروا کی بروقت تلفی یقینی بنائی جا سکے اور بیماری کو پھیلنے سے پہلے ہی کنٹرول کیا جا سکے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں قائم 24 بیڈز پر مشتمل ڈینگی وارڈ میں اس وقت ایک بھی مریض داخل نہیں جو کہ انسدادِ ڈینگی اقدامات کے مثبت نتائج کی عکاسی کرتا ہے

