ساہیوال( یو پی اے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے پولیس لائنز ساہیوال کا تفصیلی دورہ کیا۔ میس ہال میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کی سرزنش کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں صفائی بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او ساہیوال نے پولیس لائنز کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی حاضری، الرٹنیس اور داخلی و خارجی پوائنٹس کی مانیٹرنگ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
ڈی پی او نے زیرِ تعمیر منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام مقررہ وقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس لائنز میں صفائی، سیکیورٹی اور بہتر سہولیات کی فراہمی فورس کے نظم و ضبط اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔

