0

ساہیوال ،صابن کی فیکٹری کے گودام میں گیس دھماکہ پانچ افراد زخمی

ساہیوال ( یو پی اے ) 90 والا پل کے قریب صابن کی فیکٹری کے گودام میں گیس دھماکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں چار بچے بھی شامل ہیں بتایا گیا ہے کہ صابن کی فیکٹری کے گدام میں گیس لیک ہو رہا تھا فیکٹری کے مالک نے گیس لیکج روکنے کے لیے کام کرنے کے لیے پلمبر کو بلایا پلمبر نے جیسے ہی کام شروع کیا تو اس نے اگ والا لائٹر جلا کر گودام کے اندر جانے کی کوشش کی

اس دوران ایک دم زوردار دھماکہ ہوا دھماکے کے نتیجے میں گودام کے باہر کھڑے ہوئے چار بچے اور پلمبر سمیع اللہ زخمی ہو گئے پلمبر میں جب اندر جانے کی کوشش کی تو وہاں پر گیس لیکج کی وجہ سے گدام کے کمرے میں گیس بھری ہوئی تھی جیسے ہی اس نے روشنی کے لیے اور اندر جانے کے لیے لائٹر جلایا زوردار دھماکہ ہو گیا زخمی ہونے والے بچے گودام کے کمرے کے باہر کھڑے ہوئے تھے جو کہ وہاں کے رہنے والے تھے اور یہ منظر دیکھنے کے لیے کہ گیس لیکج پر قابو کیسے پایا جا سکتا ہے وہاں پر کھڑے ہوئے تھے کہ زوردار دھماکہ ہو گیا ہے

زخمی میں پلمبر کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمی ہونے والوں میں پلمبر سمیع اللہ بچوں میں فرید فیضان عمر 12 سال خدیجہ عمر سات سال لڑکا عمر نو سالہ شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں