ساہیوال (یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ گورننس میں بہتری اور عوام کی مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اور ان میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کریں۔ ملک کے سکیورٹی منظر نامے کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں میں تعاون مزید موثر کیا جائے اور عوام کو بھی امن دشمن عناصر سے چوکنا رہنے کا احساس دلایا جائے اور اس سلسلے میں ان کی رہنمائی کی جائے
انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کے ڈویژنل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع بارے گورننس میں بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے امن و امان برقرار رکھنے اور موثر مانیٹرنگ کے لیے دیہات اور محلہ لیول پر کمیونٹی کی شرکت پر زور دیا اور اس سلسلے میں نمبرداروں کو بھی ایکٹیویٹ کرنے کی ہدایت کی انہوں نے رمضان المبارک کے دوران وفاقی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے مالی امداد کے حصول کے لیے نادرا سنٹرز پر عوامی رش کو کنٹرول کرنے اور کسی ناخوشگوار حادثے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی

