ساہیوال (یو پی اے) ساہیوال پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں پولیس مقابلہ 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ ، چھینے گئے 2 عدد موبائل اور موٹر سائیکل برآمد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے
،جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی زیر نگرانی ساہیوال پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی انسپکٹر مدثر غفار ہمراہ ٹیم کو 15پر شہری نے اطلاع دی کی کہ 4 کس ملزمان 108/12L کے قریب ناکہ لگا کر واردات کر رہے ہیں اور موٹر سائیکل چھین لی ہے اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کردی جنہیں با آواز بلند فائرنگ بند کرنے اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا گیا ملزمان نے شدید فائرنگ جاری رکھی جس سے علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا حفاظت خودا ختیاری کے تحت پولیس نے بھی اکا دکا ہوائی فائر کیےفائرنگ کا سلسلہ رکنے پر بذریعہ سرچ لائٹ و ٹارچ کی مدد سےتلاش کرنے پر کانسٹیبل کامران طاہر کی دائیں ٹانگ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو ئی جبکہ 2کس ملزمان زخمی حالت میں گرفتار دریافت پر ملزمان کے نام و پتہ علی حسن ولد بشیر احمد قوم اوڈھ سکنہ 4/10L اور عمر حیات ولد بگی قوم سیال سکنہ 4/10Lمعلوم ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور،شہریوں سے چھینی گئی موٹر سائیکل و 2 عدد موبائل برآمد ہوئے
جبکہ ملزمان کے 2 کس ساتھی اندھیرے اور فصلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمی کانسٹیبل و ملزمان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں

