ساہیوال ( یو پی اے) پرنس عنایت خان ممبر سپریم کونسل ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ اور سابق چیئرمین پریس کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج صرف ایک عسکری ادارہ نہیں بلکہ پوری قوم کی عزت وقار اور سلامتی کی علامت ہے یہ وہ عظیم محافظ ہیں جو دن رات سردی گرمی اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے وطن پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہتے ہیں
ہمیں اپنی بہادر فوج پر ہمیشہ فخر رہا ہے اور یہ فخر ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا .فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری فوج نے نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام عزت اور وقار سے بلند کیا ہےپاکستان کی عوام اور پاک فوج کا رشتہ محض محافظ اور عوام کا نہیں بلکہ محبت اعتماد اور قربانی کا رشتہ ہے جب بھی وطن کو ضرورت پڑی ہماری فوج نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر وطن عزیز کا دفاع کیا یہی وجہ ہے کہ پاک فوج قوم کا فخر ہے اور قوم اپنی فوج کے ساتھ کل بھی کھڑی تھی آج بھی کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی اللہ تعالیٰ ہماری پاک فوج کو ہمیشہ مضبوط کامیاب اور سرخرو رکھے.

