ساہیوال( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں اور انکے لواحقین سے سہولیات بارے تفصیلی دریافت کیا اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال ماہم واحد بھی ان کے ہمراہ تھیں کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنے والے تمام مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ علاج معالجے کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہسپتال انتطامیہ کو ہسپتال میں صفائی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی بعدازاں کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے نگہبان رمضان بازار کا بھی دورہ کیا انہوں نے مختلف سٹالز پر اشیاء کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر نگہبان رمضان بازار میں اشیاء ضروریہ اوپن مارکیٹ سے کم قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ تمام اشیاء کے ریٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں تاکہ خریداری کے لئے آنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

