0

ساہیوال،پاک فوج میں سپاہی اور ٹیکنیکل ٹریڈ میں بھرتیوں کا عمل شروع

ساہیوال(یو پی اے) پاک فوج میں سپاہی اور ٹیکنیکل ٹریڈ میں بھرتیوں کا عمل شروع ہو گیا ہے جو 22مئی تک جاری رہے گا ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن کے مرد شہری جن کی عمر 22مئی 2026کو ساڑھے 17سال سے23سال ہے وہ بھرتی کے اہل ہیں سپاہی کے لئے میٹرک یا مساوی یا اس سے زیادہ، ٹیکنیکل ٹریڈ کے لئے میٹرک سائنس، بی اے گریڈ یا زیادہ، کلرک کے لئے انٹرمیڈیٹ یا اس سے زیادہ (کمپیوٹرڈپلومہ رکھنے والے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ)، کک کے لئے کم از کم مڈل تک تعلیم ہونی چاہے سینٹری ورکر ناخواندہ (زیادہ سے زیادہ تعلیم پرائمری ہونی چاہیے

سپاہی کے لئے قد5فٹ6انچ، کلرک اور کک کے لئے5فٹ3انچ، ملٹری پولیس کے لئے5فٹ8انچ ترجیحا6فٹ جبکہ سینٹری ورکر کے لئے 5فٹ3انچ ہونا چاہیے شہدا اور جنگ کے دوران زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو خصوصی رعائت دی جائے گی امیدواران 15مئی تک اپنی رجسٹریشن www.joinpakarmy.gov.pk پر کرسکتے ہیں اس کے علاوہ امیدواران سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفس اوکاڑہ میں بھی 2مارچ سے22مئی تک اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں