0

ساہیوال،ڈی پی اوکے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

ساہیوال( یو پی اے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں تھانہ جات کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے خصوصی احکامات جاری کیے گئے

جن پر عمل کرتے ہوئےایس ایچ او تھانہ بہادر شاہ انسپکٹر احمد تبسم کھوکھر نے ٹیم کے ہمراہ مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث گینگ کے ارکان ناصر، زوار اور رحمت جبکہ نقب زنی میں ملوث گینگ کے ارکان ناصر، منظور عرف ببو اور منظور عرف منا کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 17 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی اور گھریلو سامان برآمد کر لیا گیا

برآمد شدہ مالِ مسروقہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد ایس ڈی پی او صدر سرکل گل حسن خان کی نگرانی میں اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا شہریوں نے مال مسروقہ کی واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ساہیوال پولیس کی کارکردگی کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں