ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال کے معروف تعلیمی ادارے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی اسکول فرید ٹاؤن ساہیوال میں آج سے جدید بایومیٹرک نظامِ حاضری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا اس جدید نظام کا افتتاح مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے کیا ساہیوال میں آج سے جدید بایومیٹرک نظامِ حاضری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
تقریب میں اساتذہ، طالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا کہنا تھا کہ بایومیٹرک نظام سے حاضری کے عمل میں شفافیت آئے گی، نظم و ضبط بہتر ہوگا اور تعلیمی معیار کو مزید فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سرکاری اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے اس موقع پر اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بایومیٹرک سسٹم کے ذریعے اساتذہ کی حاضری باقاعدہ طور پر ڈیجیٹل ریکارڈ میں محفوظ ہوگی،
جس سے وقت کی پابندی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر دیگر تعلیمی اداروں میں بھی مرحلہ وار اس جدید نظام کو متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے یہ اقدام تعلیمی شعبے میں شفافیت اور جدیدیت کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

