0

ساہیوال شہر و گردونواح میں گیس سلنڈروں میں غیر قانونی ری فلنگ،حادثات کا خطرہ بڑھ گیا

ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال شہر و گردونواح میں گیس سلنڈروں میں غیر قانونی ری فلنگ،حادثات کا خطرہ بڑھ گیا شہر کے مین چوک چوراہوں، مین سڑکوں اور آبادیوں میں موت کا کھلم کھلا کھیل جاری لیکن متعلقہ محکمے مکمل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں گیس سلنڈر پھٹنے کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں اور کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہےکسی نےاپنا بیٹا اور کسی نے اپنے باپ کھویا شہریوں کا اعلی حکام سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کےمطابق غیر قانونی طور پر گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کا دھندہ عروج پر ہے،ساہیوال شہر اور دیگر علاقوں میں جگہ جگہ گیس ری فلنگ کا کاروبار عروج پکڑ چکا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثے کا خطرہ ہے ناقص و غیر معیاری سلنڈرز کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری ہے اس صورتحال پر شہری سراپا احتجاج ہیں ،قابل زکر بات یہ ہے کہ ری فلنگ میں انتہائی دیسی ناقص آلات استعمال کئے جاتے ہیں اور ناتجربہ کاری کے ساتھ ساتھ کھلی گیس اور ایل پی جی ری فلنگ کا خوفناک کارروبار کھلے عام کیا جارہا ہے گیس ری فلنگ کرتے وقت کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے جاتے شہر اور ملحقہ علاقوں میں یہ دھندہ دیدہ دلیری کے ساتھ جاری و ساری ہے اس خطر ناک کاروبار کے نتیجے میں اکثر و بیشتر گیس سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جس سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوچکا ہے جس وجہ سے علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں خاص طور پر رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی گیس فلنگ کی دکانیں کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں

لیکن متعلقہ محکمہ طمع نفسانی کی خاطر کئی قیمتی جانیں داو پر لگائے بیٹھے ہیں شہر میں گیس سلنڈر پھٹنے کےکئی واقعات پیش آچکے ہیں ان کے باوجود بھی متعلقہ محکمہ اپنے مفاد اور لاپرواہی کی وجہ سےخاموش تماشائی ہیں شہری حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف،چیف سیکرٹری،کمشنرساہیوال اور ڈپٹی کمشنرساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آنے والے وقت میں ایسے حادثات سے بچا جاسکے اور متعلقہ ذمہ داران اہلکاروں کی جانچ پڑتال کرکے محکمانہ کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں