0

ساہیوال،کنکورڈیا کالج میں “پاکستان ٹرانسفارمیشن” کے عنوان سے فکری نشست کا انعقاد

ساہیوال(یو پی اے) کنکورڈیا کالج ساہیوال میں “پاکستان ٹرانسفارمیشن” کے عنوان سے ایک بامقصد اور فکری نشست کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلبہ کو مثبت سوچ اور تعمیری کردار کی طرف راغب کرنا تھا تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف موٹیویشنل اسپیکر بلال احمد تھے،

جو روٹری کلب لاہور کے سابق صدر ہیں انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سماجی، تعلیمی اور اخلاقی موضوعات پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو اپنی توانائی تخریب کے بجائے تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کرنے کی تلقین کی اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ “پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے اگر نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لائیں تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے” انہوں نے قیادت، ہدف کے تعین، نظم و ضبط، قومی ذمہ داری اور تعلیم کی اہمیت پر بھی تفصیل سے گفتگو کی طلبہ نے لیکچر کو نہایت توجہ اور دلچسپی سے سنا اور سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور شرکت کی

تقریب کے اختتام پر پرنسپل کنکورڈیا کالج عرفان احمد نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے فکری اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی کو فروغ دیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں