0

ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کا اپنے ممبر سے زیادتی پر 4 مارچ کو ہڑتال کا اعلان

ساہیوال(یو پی اے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال نے اپنے ایک ممبر کے خلاف ٹی ایم اے پیرا فورس اور انتظامیہ کی جانب سے زیادتی کرنے کے الزام میں چار مارچ کو ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر ایک ریلی نکالی جائے گی جو کہ سرکاری دفاتر کا گہراؤ کرے گی اور عدالتوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا

یہ بات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک سعید سگلا اور جنرل سیکرٹری ملک طارق نے بتائی انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات ذمہ دار سرکاری ملازمین جن میں ٹی ایم اے پیرا فورس اور انتظامیہ کے افراد شامل تھے انہوں نے وہاں پر جا کر ڈسٹرکٹ بار کے ممبر محمد جمیل سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور اسے اس طریقے سے گاڑی میں ڈال کر تھانہ فتح شیر لے گئے جیسے اس نے کوئی بڑا جرم کیا ہےادھر پولیس تھانہ فتح شیر نے ڈسٹرکٹ بار کے ممبر کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت کرنے دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے

متعلقہ ملازمین جب محلہ فیض آباد میں انکروچمنٹ اور جانوروں کو وہاں سے ہٹا رہے تھے تو وکیل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سرکاری کام میں مداخلت کی اور دھمکیاں دی جب وکیل کو تھانے لایا گیا اور صدر ڈسٹرکٹ بار کو اس بات کا علم ہوا تو وہ تھانے کے باہر پہنچ گئے اور وکیل کے ساتھ زیادتی پر احتجاج کیا آخری اطلاعات کے مطابق وکیل کی ضمانت مقامی عدالت نے منظور کر لی ہے اس واقعہ کے خلاف چار مارچ کی صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں