0

ماہ فروری میں ساہیوال پولیس کی بہترین کارکردگی

ساہیوال ( یو پی اے ) 22 بین الاضلاعی ڈکیت گینگز کے 57 ارکان گرفتار،1 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد،11 پولیس مقابلوں میں 12 خطرناک بین الاضلاعی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی زیر قیادت ماہ فروری کے دوران ساہیوال پولیس کی کارکردگی انتہائی اطمینان بخش رہی۔ گزشتہ ماہ 22 بین الاضلاعی ڈکیت گینگز کے 57 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چھینا گیا 1 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران 86 بین الاضلاعی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 من سے زائد چرس، 1 کلو سے زائد ہیروئن، 600 لیٹر سے زائد شراب اور 65 چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔ماہ فروری میں ساہیوال پولیس نے 635خطرناک اشتہاری مجرمان اور 264عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 100 مقدمات درج کر کے 79 عدد پسٹل، 13 عدد بندوق 12 بور، 2 عدد ریوالور اور 200 سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 11 پولیس مقابلوں کے دوران ساہیوال پولیس کے 2 افسران و جوان زخمی ہوئے جبکہ ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 12 خطرناک ڈاکو گرفتار کیے گئے۔شہری حلقوں نے ساہیوال پولیس کی شاندار کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی زیر قیادت بروقت اور منظم حکمت عملی کے باعث ضلع بھر میں جرائم میں واضح کمی آئی ہے اور امن و امان کی فضا مزید بہتر ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں