ساہیوال ( یو پی اے) ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر کی زیر صدارت کمشنر آفس ساہیوال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ساہیوال کے محکمہ ہائی وے سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز باضابطہ طور پر کھولے گئے اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران خان، محکمہ ہائی وے کے افسران اور کنٹریکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی
اجلاس کے دوران متعدد اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی 0.25کلو میٹر طویل بھٹونگر روڈ کی تعمیر پر 40لاکھ49ہزار،0.25کلو میٹر طویل برکی سٹریٹ سکیم نمبر3 کی سٹرک کی بحالی و بہتری پر 40لاکھ 58 ہزار روپے، شامدار سے چک نمبر 90/6R تک محمد پور روڈ کی بحالی پر40 لاکھ 42ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اسی طرح 0.25 کلو میٹر طویل گلی شیخ یعقوب والی بھٹونگر کے میٹل روڈ پر 40 لاکھ 43 ہزار، گلی توکل شیرازی والی محمدیہ ٹاؤن 86/6R کے میٹل روڈ کی تعمیر پر 40لاکھ 53 ہزار روپے، گلی گراؤنڈ والی مسلم بن عقیل کالونی کی سڑک کی بحالی پر 40 لاکھ 44 ہزار روپے، اندرون ایل بی ڈی سی کالونی میں میٹل روڈ پر 40 لاکھ 41 ہزار جبکہ گلی نمبر3, 4 محلہ انصاری کی سڑک کی تعمیر و مرمت پر40لاکھ44ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شفیق احمد ڈوگر نے شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار اور وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا

